ابنا: کمال الخطیب نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مصر میں فوجی بغاوت اور جمہوری حکومت کی سرنگونی میں صیہونی حکومت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے حالات کے بارے میں صیہونی حکومت کے کارندوں کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مصر میں خون خرابے اور تباہ حالی پر خوش ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سکیورٹی نے کہا تھا کہ وہ مصر میں بحرانی صورتحال پر خوش ہے۔ مصر میں صدر مرسی کے خلاف فوجی بغاوت اور انہیں بے دخل کئےجانے کے بعدصیہونی حکومت، عوام کی تحریکوں میں مداخلت کرکے انہیں منحرف کرنا چاہتی ہے اور اس کاھدف ان تحریکوں کی شکست ہے۔
.......
/169