ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے شامی اخبار البعث کے ساتھ گفتگو میں اخوان المسلمین گروہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسملین اپنے ہم وطن شہریوں کو تشدد اور بربریت کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں اخوان المسلمین کے اہلکاروں نے پہلے غریب اور فقیر لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور انھوں نے ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ گویا شامی حکومت اور بعث پارٹی نے کچھ نہیں کیا جبکہ بعث پارٹی نے گذشتہ 50 برسوں میں اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھایا اور جب مصر میں اخوان المسلمین نے اقتدار سنبھالا تو انھوں نے اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا اور اسرائیلی حکام کی تعریف و تمجید میں خطوط لکھ دیئے۔
شامی صدر بشار اسد نے کہا کہ شام کی مدد سے حزب اللہ اور حماس کو اسرائیل پر فتح نصیب ہوئی لیکن اخوان المسلمین نے اسرائیل کی حمایت میں شام کے خلاف مسلح جد وجہد شروع کردی اور اللہ تعالی نے ایک سال کے عرصہ میں اخوان المسلمین کے مکر و فریب کو برملا کردیا اور اس گروہ کو دنیا کے سامنے رسوا کردیا ۔ واضح رہے کہ اخوان المسملین مصر کو سعودی عرب اور امارات تسلیم نہیں کرتے ہیں کویت کےبھی اخوان المسملین کے ساتھ اچھے روابط نہیں ہیں قطر کے علاوہ تمام خلیجی ریاستیں اخوان المسلمین کے خلاف ہیں۔
.......
/169