ابنا: عراق کےسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے خصوصی دستوں نے بغداد، الانبار،کرکوک اور نینوا میں40 دھشتگردوں کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید قسم کے ہتھیاراورٹیلی کمیونیکیشن کے آلات برآمد کئے ہیں۔عراق کےسکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ عراقی افسروں کے قتل میں ملوث 3 دھشتگرد گرہوں کے عناصر کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔عراقی ذرائع کے بقول امریکہ اورعلاقے کے بعض عرب ممالک من جملہ سعودی عرب، عراق میں دھشتگردگرہوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔......./169
10 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439451
عراق کی فوج نے اس ملک کے مختلف علاقوں سے 40دھشتگردوں کوگرفتار کر لیا ہے۔