ابنا: گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی امریکی صدر باراک حسین اوبامہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی صدر باراک حسین اوبامہ نے کہا کہ رمضان کا مہینہ آزادی، وقار اور تمام بنی نوع انسان کے حقوق کی یاد دلاتا ہے۔
صدر باراک حسین اوبامہ نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے لئے رمضان میں روزہ باہمی محبت اورایک دوسرے کے باہمی احساس کا بہترین وقت ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ ہی وہ ملک ہے جس نے مسلمانوں کے لئے سب سے زيادہ مشکلات پیدا کی ہیں اور جوافغانستان، پاکستان، عراق، شام ، فلسطین اور مصر میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
.....
/169