9 جولائی 2013 - 19:30
امریکی بچے اسلحے کے استعمال کے دلدادہ

امريکہ ميں کي جانے والے تازہ تحقيقات کے مطابق دوہزار تيرہ کي پہلي شش ماہي کے دوران ہرچار ميں ايک امريکي بچےنے کسي نہ طور اسلحہ کا استعمال کيا ہے-

ابنا: امريکي کے چلڈرن ميڈيکل سيٹنر پيڈياٹرکس کي تحقيقات کے مطابق سن دوہزار تيرہ کي پہلي شش ماہي کے دوران  فائرنگ کے واقعات ميں سات سو بچے زخمي ہوئے ہيں جو اس حقيقت کي نشاندھي کرتا ہے کہ  ہر چار ميں ايک امريکي بچے نے اسلحہ کا استعمال کيا ہے-اٹھاسي في صد امريکي بچوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غير قانوني طريقے سے اسحلہ حاصل کيا ہے- جائزہ ميں شريک ہر پانچ ميں ايک امريکي بچے کا کہنا تھا کہ وہ خود کار اسلحہ استعمال کرچکا ہے-پيڈياٹرکس نے يہ رپورٹ آٹھ جولائي دوہزار تيرہ کو جاري کي ہے- دسمبر دوہزار بارہ ميں فائرنگ کے ايک ھولناک واقعے ميں ايک بيس سالہ امريکي نوجوان نے رياست کنيکٹي کٹ کے شہر نيوٹاؤن کے پرائمري اسکول ميں فائرنگ کرکے چھے سے سات برس کے بيس بچوں اور سات اساتذہ کو موت کے گھاٹ اتار ديا تھا- اس سانحے پر امريکہ ميں شديد ردعمل سامنے آيا تھا جس کے بعد صدر براک اوباما نے ملک ميں گن کنٹرول قوانين ميں اصلاح کا وعدہ کيا تھا- ليکن امريکہ ميں اسحلہ لابي اس قدر طاقتور ہے اس نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے کانگريس کو گن کنٹرول قوانين ميں ترميم کي روک ديا-

.....

/169