9 جولائی 2013 - 19:30
بحری سلامتی، ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کا سمجھوتہ

ہندوستان،سری لنکا اور مالدیپ کے درمیان بحری سلامتی کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک سمجھوتہ طے پایا ہے جس پر ان تینوں ملکوں کے حکام نے دستخط کئے ہیں۔

ابنا: اس سمجھوتے پر ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن کے دورۂ سری لنکا میں اس ملک کے وزیر دفاع گوٹابایا راجا پاکسے اور مالدیپ کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر محمد ناظم کے ساتھ ملاقات کے بعد دستخط ہوئے۔سری لنکا میں تینوں ملکوں کے ان اعلی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں بحر ہند میں سیکیورٹی کی  صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں ملکوں کے ان اعلی عہدیداروں کے درمیان آئندہ اجلاس ہندوستان میں ہوگا۔

.......

/169