8 جولائی 2013 - 19:30
فلپائن پر چین کی تنقید

چین نے ارضی اختلافات کا مسئلہ بین الاقوامی اداروں میں منتقل کرنے سے متعلق فلپائن کے اقدام پر نکتہ چینی کی ہے۔

ابنا: چین نے ارضی اختلافات کا مسئلہ بین الاقوامی اداروں میں منتقل کرنے سے متعلق فلپائن کے اقدام پر نکتہ چینی کی ہے۔ چینی ترجمان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں چین کا موقف بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے جبکہ جنوبی چین میں ارضی اختلافات کا مسئلہ بین الاقوامی اداروں میں منتقل کرنے سے متعلق فلپائن کا اقدام،ان کے ملک کی نظر میں ناقابل قبول  ہے۔چینی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلپائن کے اقدام کا مقصد چین پر دباؤ ڈالنا ہے جبکہ اپنے حق کا دفاع کرنا بیجنگ کا قانونی حق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲