ابنا: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو میں ہونے والے خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔پیشاور سے ریڈیو تہران کے نامہ نگار نے پاکستان کے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ کل شام ایک خود کش حملہ آور نے دوآبہ کے علاقےمیں تورا وڑی اڈے کے قریب بارود سے بھری موٹرسائیکل ایک کار سے ٹکرا دی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔۔ بس اڈے پر کھڑی سات گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجس کی بنا پر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں مقامی قبائلی عمائدین ملک حبیب اللہ اور ممتاز ملک سوار تھے۔یاد رہے کہ پاکستان میں بم دہماکے اور خودکش حملے روز کا معمول بن چکے ہیں جن میں ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 438589
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو میں ہونے والے خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔