8 جولائی 2013 - 19:30
ایران نیمیبیا کے تعلقات میں فروغ

نیمیبیا کے صدر نے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات میں امید کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی نئي حکومت کے دور میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ آئے گا۔

ابنا: نیمیبیا کے صدر نے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات میں امید کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی نئي حکومت کے دور میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ آئے گا۔
نیمیبین صدر نے آج نیمیبیا میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران کے نئے صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں گیارھویں صدارتی انتخابات سے واضح ہوجاتا ہےکہ ایرانی عوام، جمہوریت کے اصولوں پر گامزن ہیں۔
انہوں نے تہران میں سوآپو تحریک کے دفتر کے قیام کو دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا آغاز قراردیا اور کہا کہ ایران نے نیمیبیا کی آزادی اور اسکے بعد کے مراحل میں اپنی دوستی کو ثابت کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آج نیمیبیا کے وزیر خارجہ سےبھی ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ ایران، مختلف میدانوں میں نیمیبیا کو اپنے تجربوں سے آگاہ کرنے کےلئے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲