7 جولائی 2013 - 19:30

پاکستان کے میں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے کنٹینر کوآگ لگا دی ہے جبکہ خیبرایجنسی میں نیٹو کنٹینرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ابنا: پاکستان کے میں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے کنٹینر کوآگ لگا دی ہے جبکہ خیبرایجنسی میں نیٹو کنٹینرز کو نشانہ بنانے کی کوشش  کی گئی۔ پولیس کے مطابق بولان کے علاقے ڈھاڈر بائی پاس پر دو نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کی اور پھراسے آگ لگا دی۔ جس سے کنٹینر جل گیا اوراس میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ ڈھاڈر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ادھر خیبر ایجنسی میں جمرود باسار بائی روڈ پر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خاصہ دار ذرائع کے مطابق بم نیٹو کنٹینر کو نشانہ بنانیکے لیے نصب کیا گیا تھا۔ خاصہ دار فورس نے 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

.....

/169