6 جولائی 2013 - 19:30
شیخوپورہ میں خان پور کے قریب رکشہ کے ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی

شیخوپورہ میں خان پور کے قریب رکشہ کے ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی ، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اوربچے شامل تھے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریلوے حکام نے واقعے کا مقدمہ رکشا ڈرائیور کے خلاف درج کرادیا ۔

ابنا: ہفتہ کو پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں خان پور کے قریب رکشا کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں ۔ریلوے حکام نے حادثے کا ذمہ دار رکشا ڈرائیور کو قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تاہم ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور اس جانب کئی مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ حکام نے اس مقام پر مناسب اقدام نہیں کئے جس کے باعث یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریلوے نے کہاہے کہ حادثہ، بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا،غفلت رکشہ ڈرائیور کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق چنگ چی رکشہ میں12سے16افراد سوار تھے اور زائد افراد کو بٹھانے کی ہی وجہ سے رکشہ ریلوے لائن عبورنہ کر سکا۔پولیس کے مطابق 2شدید زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں زیر علاج ہیں۔...../169