ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور زمبابوے کے وزیر دفاع نے دوجانبہ تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آج زمبابوے کے دارالحکومت ھرارہ میں اس ملک کے وزیر دفاع مانانگاگوا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں فریقین نے دفاعی شعبے میں سائنس و ٹیکنالوجی کے تبادلہ اور تربیتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے ۔ وزیرخارجہ صالحی نے اس موقع پر امید کا اظہار کیا کہ تمام شعبوں میں تھران اور ھرارہ کے تعلقات کے حوالے سے نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ زمبابوے کے وزیر دفاع نے بھی ناانصافی پر مبنی پابندیوں اور شدید دباؤ کے باوجود بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقام ومنزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، تمام شعبوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت حیرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ زمبابوے ایران کی فنی و تکنیکی توانائیوں اور تجربات سے فائدہ اٹھائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲