ابنا: سعودی عرب کے ایک تجزیہ کار نے کہا ہےکہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں میں عوام کی تحریکوں سے حکام بوکلاھٹ کا شکار ہو جائیں گے۔ایمان ناعس نے آج فارس نیوز سے گفتگومیں کہا ہے کہ اس مرتبہ خلیج فارس کے عرب ملکوں میں عوام کی تحریکیں مصری عوام کے حالیہ عظیم مظاہروں کی طرح ہونگي اور ان تحریکوں کے شروع ہونے کےبعد بالخصوص سعودی عرب میں کسی طرح کاسیاسی جھوٹ کام نہیں کرے گا۔ایمان ناعس نے کہا کہ وہ حکومتیں جو زور زبردستی اور طاقت کے بل پر وجود میں آتی ہیں انہیں بقائے دوام حاصل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے بعض عرب حکومتوں سے کہا کہ اپنے عوام کے مطالبات پر توجہ دیں اور عوام کو ملک کے بارے میں فیصلے کرنے میں شریک کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437199
سعودی عرب کے ایک تجزیہ کار نے کہا ہےکہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں میں عوام کی تحریکوں سے حکام بوکلاھٹ کا شکار ہو جائیں گے۔