ابنا: امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رمضان المبارک کے مہینے میں کھانے کی نلی کے ذریعے زبردستی کھانا کھلانے کا عمل روک دیا جائے، تاہم امریکی حکومت نے ان قیدیوں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ بھوک ہڑتال پر جو قیدی ہیں، ان میں سے سو قیدیوں نے مذکورہ معاملے میں ایک عرضداشت داخل کرکے امریکی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ رمضان المبارک میں انہیں زبردستی کھانہ نہ کھلایا جائے لیکن اس عرضداشت کو مسترد کرتے ہوئے امریکا نے کہا کہ مذکورہ طریقہ کار سے جو کھانہ کھلایا جا رہا ہے وہ قیدیوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور اس سے ہم رمضان المبارک کے روزہ وغیرہ میں کسی طرح کی کوئی روکاوٹ نہیں بننا چاہتے ہیں۔امریکی صدر باراک اوبامہ کے وکیلوں نے عدالت میں اس عرضداشت پر دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو قیدی روزہ رکھنا جاہتے ہیں انہیں سحری اور افطاری کے اوقات کے مطابق کھانہ فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری سے کچھ قیدی امریکی حکومت اور جیل انتظامیہ کے طالمانہ رویہ کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں......../169
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437158
گوانتانامو جیل میں بند ان قیدیوں نے جو گزشتہ چند ماہ سے بھوک ہڑتال ہیں.