4 جولائی 2013 - 19:30
فوجی بغاوت کی حمایت پر مرسی کی سعودی عرب پر کڑی تنقید

ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے فوجی بغاوت کی حمایت کرنے پرسعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

ابنا: ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے فوجی بغاوت کی حمایت کرنے پرسعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ پر کڑی تنقید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اپنی معزولی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محمد مرسی نے  مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت کئے جانے پر بعض عرب ممالک خصوصا سعودی عرب کو ہدف تنقید بنایا اور شاہ عبد اللہ کے اقدام کو منافقت سے تعبیر کیا۔ انہوں کہا کہ اس پورے خطے میں  جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود سعودی عرب ہے جو نہیں چاہتا کہ  کسی بھی عرب ملک میں آزاد خودمختار اور حقیقی جمہوریت قائم ہو۔ سعودی شاہ عبداللہ نے مصرکے عبوری حکمراں عدلی منصوری کومبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کو نازک وقت میں نگراں حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔  معزول صدر محمد مرسی نے  کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت اور باغی حکومت کے سربراہ کو مبارکباد کا پیغام سعود ی حکومت کو مہنگا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲