ابنا: توقع کي جا رہي ہے کہ سرحدي اختلافات کا معاملہ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کے درميان ہونے والي ملاقات کے ايجنڈے ميں سرفہرست رہے گا-
اس ملاقات ميں علاقائي سيکورٹي معاملات پر تبادلہ خيال کيا جائے گا-
سن دوہزار چھے کے بعد سے ہندوستان کے وزير دفاع کا يہ پہلا دورہ چين ہے-
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزير دفاع کا يہ دورہ ايسے وقت ميں انجام پارہا ہے جب پاکستان کے وزيراعظم مياں نواز شريف بھي چين کا پانچ روزہ سرکاري دورہ کر رہے ہيں-
ہندوستان کے وزير دفاع کے دورہ چين کے موقع پر دونوں ملکوں کے درميان ايک سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے.
.......
/169