ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجارآج ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ چین کےچارروزہ دورے پربیجنگ پہنچے ۔
وزیر داخلہ نے ایران اور چین کےمابین تعاون میں فروغ لانےکی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ تہران اور بیجنگ علاقے میں سکیورٹی اور امن
قائم کرنے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چين کے ایک وفد نے ایران کادورہ کیا تھا جس میں سکیورٹی معاہدے کے لئے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے گئےتھے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو چین کے سکیوریٹی منسٹر سے ملاقات میں حتمی شکل دی جائے گي۔
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہچین اور ایران کو مختلف میدانوں منجملہ منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تعاون بڑھانا ہوگا جبکہ سکیورٹی تعاون بھی دونوں ملکوں کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ مصطفی محمد نجار نے کہا کہ سکیورٹی معاہدہ دونوں ملکوں کے سکیورٹی تعاون میں نیاموڑ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ علاقے میں امن و استحکام لانے نیز باہمی تعاون میں فروغ کا سبب بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲