3 جولائی 2013 - 19:30
یوم جمعہ ’’یوم ایفائے شہداء‘‘ کے عنوان سے منایا جائیگا: علامہ ناصر جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے جمعہ کو ’’یوم ایفائے شہداء‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بےگناہ شیعہ و سنی مسلمانوں کی ارواح سے تجدید عہد کیلئے آئندہ جمعہ کو ’’یوم ایفائے شہداء‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت میں جو بیداری کی لہر ہے یہ سب شہداء کے پاک خون کی برکات کی بدولت ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنے شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے، تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اب شہیدوں کے پیغام سے درس حاصل کریں اور معاشرہ کو کربلا کے حقیقی پیغام کی جانب راغب کرنے کیلئے اپنی کوششیں کرسکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲