ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے مابین اس ملک کے17صوبوں میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ 385سے زائد افراد زخمی ہیں۔زیادہ تر ہلاکتیں قاہرہ، اسکندریہ، الفیوم، المینا اور رابعہ العدویہ اسکوائر میں ہوئیں جہاں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ھمارے کارکنوں اور حامیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے علاوہ300 ارکان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ صدر مرسی کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے پر مصر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے عوامی احتجاج میں شدت کے بعد مصر کی فوج نے صدر مرسی اور اپوزیشن جماعتوں کو اتفاق رائے سے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، تاہم صدر مرسی نے الٹی میٹم مسترد کرتے ہوئے اقتدار نہ چھوڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد مصری فوج نے کل مصری صدر کو معزول کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436824
محمدمرسی کی معزولی کے بعد مصرکے مختلف شہروں میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں ہونے والی جھڑپوں میں 400سے زائدافراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔