ابنا: اخوان المسلمين نے فوج کے الٹي ميٹم کو بغاوت سے تعبير کيا ہے اور اعلان کيا ہے کہ فوج کے مقابلے کے لیے تيار ہے- دوسري جانب فوج نے بھي اعلان کيا ہے کہ اس نے ملک اور عوام کے دفاع کا حلف اٹھايا ہے اور اس کے لئے اپنا خون بہانے کے لئے بھي تيار ہے - مصر ميں فوج نے الٹي ميٹم کے جواب ميں صدر مرسي کے بيان اور اخوان المسلمين کي جانب سے فوج کے مقابلے کے اعلان پر اپنے ردعمل ميں کہا ہے کہ ملک اور عوام کي حفاظت کے لئے اپنا خون بھي بہانے کے لئے تيار ہے - بدھ کے روز فوج نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا کہ " ہم ملک اور عوام کي حفاظت ميں اپنا خون بہانے کے لئے خدا کي قسم کھاتے ہيں اور ملک و قوم کو دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور نادانوں سے محفوظ رکھنے کے لئے قرباني دينے کے لئے تيار ہيں - مصر ميں صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان کشيدگي اور تصادم بڑھنے کے بعد فوج نے پير کے روز ايک بيان جاري کرکے اڑتاليس گھنٹے کے الٹي ميٹم کا اعلان کيا تھا کہ اس مدت ميں حکومت اور مخالفين کے درميان آشتي نہ ہوئي اور شراکت اقتدار کے کسي معاہدے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو فوج مداخلت کرے گي اور اپنے نقشہ راہ پر عمل کرے گي - صدر مرسي نے منگل کي رات ٹي وي پر قوم سے خطاب ميں فوج کا الٹي ميٹم مسترد کرتے ہوئے اعلان کيا کہ انہيں غير ملکي طاقتوں کا ڈکٹيشن قبول نہيں ہے - صدر مرسي نے اس خطاب ميں فوج سے اپنا الٹي ميٹم واپس لينے کا مطالبہ کيا - اسي کے ساتھ اخوان المسلمين نے اعلان کيا ہے کہ وہ فوج سے مقابلے کے لئے تيار ہے - اخوان المسلمين کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کے الٹي ميٹم نے حالات يکسر بدل ديئے ہيں – انہوں نے کہا کہ ہم اس کو فوجي بغاوت کا اعلان سمجھتے ہيں جو کسي بھي حال ميں قابل قبول نہيں ہے - اخوان المسلمين کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب ہم بھي اپني حکمت عملي تبديل کررہے ہيں - انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمين نے پہلے سے ہي فوج کے اس موقف کے مقابلے کي تياري کررکھي ہے - انہوں نے کہا کہ اگر فوج ميدان ميں اترتي ہے تو ہم بھي مقابلے کے لئے تيار ہيں – دوسري جانب صدر مرسي کے مخالفين نے ٹي وي پر صدر مرسي کے خطاب کے بعد کہا ہے کہ اب وہ مرسي کو صدر کے عنوان سے خطاب نہيں کريں گے – اسي کے ساتھ بعض مخالف رہنماؤں نے فوج سے مرسي کي گرفتاري کا بھي مطالبہ کيا ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ تحرير اسکوائر اور الاتحاد پيلس کے سامنے صدر مرسي کے مخالفين کا دھرنا آخري اطلاع ملنے تک جاري تھا – اسي کے ساتھ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ منگل اور بدھ کي درمياني رات بھي مختلف علاقوں ميں صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان جھڑپوں کا سلسلہ جاري رہا - بتايا گيا ہے کہ قاہرہ يونيورسٹي ميں زيادہ شديد جھڑپيں ہوئي جن ميں ميں سولہ افراد ہلاک اور دوسو سے زائد زخمي ہوگئے – اسي کے ساتھ اسکندريہ اور اسيوط ميں بھي مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ مصر ميں صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان جھڑپوں کي تازہ لہر ميں ہلاک ہونے والوں کي تعداد پچاس سے تجاوز کرچکي ہے- ......./169
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436561
مصر ميں بحران شدت اختيار کرگيا ہے- اخوان المسلمين نے فوج کے الٹي ميٹم کو بغاوت سے تعبير کيا ہے اور اعلان کيا ہے کہ فوج کے مقابلے کے لیے تيار ہے-