1 جولائی 2013 - 19:30
اسنوڈن کی20ممالک سے سیاسی پناہ کی درخواست

امریکی حکومت کے بھیانک راز فاش کرنے والےسی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے روس سمیت20 ممالک سے سیاسی پناہ دینےکی درخواست کی ہے۔

ابنا: ویکی لیکس سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے 20ممالک میں سیاسی پناہ دینے کی درخواست کی ہے اوراس سلسلے میں روس سے باقاعدہ سیاسی پناہ کی درخواست اتوار کو ماسکو ائیرپورٹ پر کونسلر کے حوالے کی گئی۔انٹرفیکس نے دفترِخارجہ کے اہلکار کم شیچنکو کے حوالے سے بتایا کہ اسنوڈن کے سیاسی پناہ کی درخواست وکی لیکس کے قانونی ٹیم کی ممبر سارہ حیریسن نے جمع کرائی جو ایڈورڈ اسنوڈن کی نمائندگی کر رہی تھی۔تئیس سالہ ایڈورڈاسنوڈن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تئیس جون کو ہانگ کانگ سے روانہ ہونے کے بعد ماسکو ایئرپورٹ پر ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں۔اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ’ماسکو کسی شخص کو کہیں پر بھی کسی کے حوالے نہیں کرتا اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کا امریکہ سے افراد کے تبادلے کا کوئي معاہدہ نہیں ہے۔ ادھر امریکہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے کردے۔ اسنوڈن نے امریکہ کے خفیہ اور بھیانک جرائم کا پردہ فاش کیاہے جس سے امریکہ کو عالمی سطح پر سخت بدنامی اور ندامت کا سامنا ہے۔......./169