30 جون 2013 - 19:30
کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہروں میں دو کشمیری جوانوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی، کشمیر کے اس علاقے میں احتجاجی مظاہروں اور مکمل ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہروں میں دو کشمیری جوانوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی، کشمیر کے اس علاقے میں احتجاجی مظاہروں اور مکمل ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج تعلیمی ادارے ، دفاتر اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھانڈی پورہ کے علاقے میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو کشمیری جوان ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعہ کے بعد کشمیری جماعتوں نے پورے علاقے میں مظاہروں اور ہڑتال کی کال دے دی اور ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲