ابنا: حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے اور حزب اللہ ہمیشہ صہیونی ریاست کی گھات میں بیٹھی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے ان لوگوں سے مخاطب ہوکر کہ جو صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے خاتمے کےخواہاں ہيں، کہاکہ لبنان کو ہمہ وقت صہیونی ریاست کی جانب سے خطرے لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سیاسی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کی غرض سے کسی پارٹی کو سیاسی میدان سے ہٹانا نہيں چاہتی بلکہ قومی مشارکت پر یقین رکھتی ہے اور اس ھدف کو پانے کےلئے بھر پورکوشش کرے گي۔
.....
/169