30 جون 2013 - 19:30
صدر احمدی نژاد ماسکو روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد گیس اوپک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد گیس اوپک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ اس سفر میں وزیر خارجہ ، وزیر خزآنہ اور بعض دیگر حکام صدر کی ہمراہی کررہے ہیں جبکہ وزیر تیل پہلے ہی ماسکو میں موجود ہیں۔ صدر احمدی نژاد گیس اوپک  کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، صدر اس اجلاس کے ضمن میں عراق کے وزير اعظم نوری مالکی، بولیویہ کے صدر  اور بعض دیگر ممالک کے صدور سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ صدر روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
.....
/169