ابنا: یدیعوت آحارونوت نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ قطر میں اقتدار کی منتقلی سے پہلے قطر کے نئے امیرنے اسرائيلی حکام سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کی تھیں۔ اس ا خبار نے قطر کے ایک سینئر مشیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائيل کو بھی امریکہ کی طرح سے قطر میں اقتدار کی منتقلی کا علم تھا۔ اس اخبار کے مطابق صیہونی حکام نے قطر کے نئے امیر کے نظریات اور پالیسیوں سے آگہی کے لئے ان سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ قطر کے سابق امیر نے امریکہ اور صہیونی ریاست کو یقین دلایا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد قطر کی پالیسیوں میں کوئي تبدیلی نہیں آئے گي۔ قابل ذکرہے قطر ان عرب ملکوں میں سے ہے جو صہیونی ریاست کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات رکھتے ہیں۔ صہیونی ریاست سے مسلمانون کی نفرت کے باوجود بعض عرب ملکوں نے صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ سعودی عرب بھی صہیونی ریاست سے خفیہ تعلقات رکھتا ہے۔......./169
29 جون 2013 - 19:30
News ID: 435333
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے نئے سربراہ نے کئي مرتبہ اسرائيلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔