29 جون 2013 - 19:30
ایم کیو ایم کے قائد پارٹی قیادت سے مستعفیٰ

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی جانب سےقیادت سے رضاکارانہ طور پرسبکدوشی اور پارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپردکرنے کے اعلان کو پارٹی کارکنوں اور رہنماوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی جانب سےقیادت سے رضاکارانہ طورپرسبکدوشی اورپارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپردکرنے کےاعلان کو پارٹی کارکنوں اور رہنماوں نے مسترد کر دیا ہے۔
الطاف حسین کی جانب سےپارٹی قیادت سے رضاکارانہ طورپرسبکدوشی پر جہان رابطہ کمیٹی کا ھنگامی اجلاس ہو رہا ہے وہیں ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے الطاف حسین سے کہا ہے کہ وہ پارٹی سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیں۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کیوجہ اسکاٹ لینڈ یارڈ اورمیٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ان کے لندن والے گھرپرچھاپہ مارنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایسے شخص کے گھر پر چھاپا مارا جائے جوکروڑوں شہریوں کا قائد بھی ہو تو یہ بات تقاضا کرتی ہے کہ وہ پارٹی قیادت سے الگ ہوجائے۔
الطاف حسین نے کہا کہ اگرڈاکٹرعمران فاروق قتل کامقدمہ عدالت عالیہ میں پیش کیاگیا توکسی وکیل یابیرسٹرکواپنی ترجمانی کے لیے پیش نہیں کریں گے بلکہ مقدمہ خود لڑیں گے اورعدالت حق میں فیصلہ کرے یاخلاف اسے من وعن قبول کرلیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ الطاف حسین نے پارٹی قیادت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲