29 جون 2013 - 19:30
سعودی عرب شام میں مسلح عناصر کو معاوضہ ادا کر رہا ہے

برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی عرب شام میں مسلح عناصر کو معاوضہ ادا کررہا ہے ۔

ابنا: لبنان کی الشرق الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین نے شام میں مسلح مخالفین کی حمایت کے لئے سعودی عرب کے منصوبوں کے زیر عنوان رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کے حکام شامی لبریشن آرمی نامی گروہ کے عناصر کو معاوضہ ادا کر رہے ہیں اور اس اقدام سے ان کا مقصد و ہدف شام کی فوج سے علیحدہ ہونے کے لئے ان عناصر کی حوصلہ افزائی اور شام کے صدر بشار اسد کی حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔اس اخبار نے لکھا ہے سعودی عرب و امریکہ اور بعض عرب ممالک کے حکام کے درمیان تبادلہ خیال اور ہونے والی گفتگو کے بعد قطر اور سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ شام میں مسلح دھشتگردوں کو جدید قسم کے ہتھیار فراہم کیئے گئے ہیں اور ان ہتھیاروں کے استعمال کے آثار بھی مسلح عناصر اور شامی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اخبار گارڈین نے تین عرب ممالک سے وابسطہ ذائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے گذشتہ مئی کے مہینے میں شام کے مخالفین کے حوالے سے حمایت پر مبنی منصوبوں کو پیش کرنے بعد ، شام کے حکومت مخالفین کی حمایت کے منصوبوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری قبول کی ۔برطانوی اخبار گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ شام کے ہمسایہ ملک ترکی نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اس بات کی اجازت دی کہ شامی افراد کی اکثریت کے ساتھ بائیس افراد پر مشتمل ایک مرکزی ہیڈ آفس، شام کے اندر شامی لبریشن آرمی کے لئے امداد رسانی اور ان کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے شعبے میں تعاون اور ہماہنگی کا کام کرے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق شام میں مسلح عناصر سعودی عرب سے اپنے معاوضہ کو امریکی ڈالر یا یورو میں دریافت کرتے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ معاوضہ شام میں بد امنی کے آغاز کے موقع کے مقابلے میں بہت ہی زیادہ ہے ۔ اخبار گارڈین نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ  "جو لیبر مین " نے کہ جو امریکی کانگریس میں شام مخالفین کے کٹر حامی سمجھے جاتے ہیں شام مخالفین کے لئے معاوضہ ادا کیئے جانے کے مسئلہ کو لبنان اور سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے  کے دوران تفصیل سے اٹھایا تھا ۔ سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے ہمراہ بشار اسد کی حکومت کے مخالفین کے اہم ترین حامیوں میں سے ہے اور شام میں بدامنی کے آغاز سے لیکر اب تک شام میں مسلح دھشتگردوں کی بھر پور حمایت کے ساتھ ، سعودی عرب نے اپنی تمام تر کوشیشوں کو شام کے نظام حکومت کی بساط پلٹنے کے لئے بروئے کار لگارکھاہے ، لیکن اسے ابھی تک اپنے اس منصوبے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲