ابنا: مرسی کےمخالفین نے تیس جون کو پورے ملک میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی جانب کوئی اشارہ نہيں ہے کہ مرسی اور ان کے گھروالوں کوقاہرہ میں رکھاگیا ہے یاقاہرہ سے باہر بھیج دیاگیا ہے۔مظاہرین نے اسکندریہ میں اخوان المسلمین کےدفتر پردھاوا بول دیا ہے اور ان جھڑپوں میں اب تک چار افراد ہلاک ہوچکے ہيں جبکہ مخالفین نے التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کرکے مرسی اور اخوان المسلمین کےخلاف نعرے لگائے۔ دوسری جانب صدرمرسی کےحامیوں نے بھی قاہرہ کےشمال میں واقع شہر النصر کی رابعہ العدویہ مسجد کےسامنے مظاہرہ کرکے صدرمرسی کی آئینی حیثیت پرتاکید کی۔جمعہ کے دن ہونے والے مظاہروں میں کئی افراد ہلاک اور تقریبا چالیس افراد زخمی ہوگئے۔......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435023
مصری صدر محمدمرسی اور ان کےگھر والوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔