27 جون 2013 - 19:30
ترکي ميں حکومت اور عوام کا تصادم

ترکي ميں بچوں کے حقوق کے لئےکام کرنےوالي ايک تنطيم نے کہا ہےکہ استبول کے گزي پارک ميں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سيکڑوں کم عمر لڑکوں کو گرفتار کيا گيا ہے-

ابنا: چلدڑن آن ايجنڈا نامي اس تنظيم کے مطابق جسکا ہيڈکوراٹر ترکي ميں ہے ،  اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ پوليس نے انقرہ سے اٹہتر، استنبول سے پينتس، ادانا سے ايک سو تيس، ازمير سے چونتيس،  اور مرسين اور کائسر نامي شہروں سے سترہ نوجوان لڑکيوں  کو گرفتار کيا ہے-رپورٹ ميں ترک نوجوانوں کے خلاف پوليس کي جانب سے آنسوگيس کے استعمال اور انہيں زدوکوب کئے جانے کي بات بھي کہي گئي ہے- ترکي ميں اکتيس مئي سے  احتجاجي  مظاہرے جارے ہيں-استنبول کے گيزي پارک ميں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ترک پوليس کے تشدد آميز رويئے کے بعد مظاہروں کا دائرہ ملک کے ديگر شہروں ميں پھيل گيا ہے-......./169