ابنا: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی تحریک آزادی کے ہیرو سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، نیلسن منڈیلا کو 8جون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پریٹوریا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا کی خراب طبیعت کے باعث موزمبیق کا دورہ منسوخ کردیا ہے....../169
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434274
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے۔