ابنا: فلسطینی میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے آج تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں لبنان کے داخلی تنازعات اور داخلی خانہ جنگی اور عین حلوہ مہاجر کیمپ کے اطراف کے علاقوں میں جنگ بندی کی برقراری اور علاقے میں امن استحکام کے تحفظ کے لئے ان کی کوشیشوں کی قدردانی کی ۔ خالد مشعل نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین و لبنان کی قوموں کے مضبوط تعلقات کے تحفظ اور لبنان کی قومی سلامتی و استحکام کے حوالے سے فلسطینیوں کے اپنے اصولوں پر پابند رہنے پر تاکید کی ۔ ......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433683
لبنان کے وزیراعظم نے عین حلوہ میں جنگ بندی کے لئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی کوشیشوں کی قدردانی کی ہے ۔