24 جون 2013 - 19:30
صدر ديلما روسف: برازيل ميں ريفرنڈم کي پيشکش

برازيل ميں حکومت نے سياسي اور اقتصادي اصلاحات کے لئے ريفرنڈم کي پيشکش کي ہے -

ابنا: برازيل کي صدر ديلما روسف نے ملک کے گورنروں اور بلديہ کے سربراہوں کے ساتھ ايک ميٹنگ ميں کہا ہے کہ وہ عوام کو بتانا چاہتي ہيں کہ وہ سياسي اور اقتصادي اصلاحات کے لئے ريفرنڈم کرانے کے لئے تيار ہيں - انہوں نے کہا کہ برازيل ميں اتني پختگي آچکي ہے کہ وہ حالات سے عہدہ برآ ہوسکے اور دنيا کو دکھا دے کہ اس کے اندر ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کي صلاحيت موجود ہے-قابل ذکر ہے کہ برازيل ميں ٹرانسپورٹ کے کرايوں ميں اضافے کے خلاف احتجاجي مظاہرے شروع ہوئے ليکن عوام کے مظاہروں ميں بہت تيزي کے ساتھ وسعت آگئي  اور ان کے مطالبات بڑھ گئے -برازيل کي صدر نے کہا ہے کہ عوام اگر تبديلي چاہتے ہيں تو ان کي حکومت اس کے لئے تيار ہے -برازيل کي صدر مظاہرين کے رہنماؤں سے بھي مل چکي ہيں -اسي کے ساتھ اطلاعات ہيں کہ برازيليا اور ريو ڈي جنرو سميت ملک کے مختلف علاقوں ميں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ پير کو بھي جاري رہا-......./169