24 جون 2013 - 19:30
پرویز مشرف بے نظیربھٹو قتل کیس میں ملوث

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کومحترمہ بے نظیربھٹو قتل کیس میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

ابنا: آج راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت جج حبیب الرحمان نے کی۔ ایف آئی اے کے پیش کردہ چالان کے مطابق امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کی روشنی میں پرویز مشرف کو ملزم قراردیاگیا ہے اوروہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش میں ملوث ہیں۔
مقدمے کی مزید سماعت 2 جولائی کو ہو گی۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف نے بے نظیربھٹو قتل کیس میں کسی بھی طور ملوث ہونے سے ہمیشہ انکار کیا ہےتاہم پرویز مشرف کی مشکلات یہیں پر ختم نہیں ہوتیں بلکہ اس ملک کے وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہاتھا کہ پر ویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کا مقدمہ چلائیں گے اسلئے کہ انہوں نے12اکتوبر کو شب خون مارا جبکہ 3نومبر کو بھی غیر آئینی اقدام کیا جس میں عدلیہ کے ججوں کو غیر قانونی حکم نامے کے ذریعے کام سے روک دیا تاہم اب پرویز مشرف کو اپنے اس عمل اور آئین شکنی کا جواب دینا ہوگا۔
.......
/169