ابنا: امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ (ص) کی چودھویں اورسلسلہ امامت علویہ کی بارھویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون ہیں۔آپ اپنے آباوٴاجداد کی طرح امام منصوص ،معصوم ،اعلم زمانہ اورافضل کا ئنات ہیں ۔آپ بچپن ہی میں علم وحکمت سے بھرپور تھے۔ (صواعق محرقہ ۲۴۱ ) آپ کو پانچ سال کی عمرمیں ویسی ہی حکمت دے دی گئی تھی ،جیسی حضرت یحیی (ع) کو ملی تھی اورآپ بطن مادرمیں اسی طرح امام قراردئیے گئے ،جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نبی قرارپائے تھے۔(کشف الغمہ ص ۱۳۰ ) آپ انبیاء سے بہترہیں ۔(اسعاف الراغبین ص ۱۲۸) آپ کے متعلق حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیشمار پیشینگوئیاں فرمائی ہیں اوراس کی وضاحت کی ہے کہ آپ حضور(ص) کی عترت اورحضرت فاطمةالزہرا کی اولاد سے ہوں گے۔ (ملاحظہ ہوجامع صغیرسیوطی ص ۱۶۰طبع مصرومسند احمدبن حنبل جلد ۱ص ۸۴طبع مصروکنوزالحقائق ص ۱۲۲ومستدرک جلد ۴ص ۵۲۰ومشکوة شریف ) آپ نے یہ بھی فرمایاہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہورآخرزمانہ میں ہوگا ۔اورحضرت عیسی ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے ۔(ملاحظہ ہو صحیح بخاری پ ۱۴ص ۳۹۹وصحیح مسلم جلد ۲ص ۹۵صحیح ترمذی ص ۲۷۰وصحیح ابوداؤد جلد ۲ص ۲۱۰وصحیح ابن ماجہ ص ۳۴وص ۳۰۹وجامع صغیرص ۱۳۴وکنوزالحقائق ص ۹۰) آنحضور (ص) نے یہ بھی فرمایاہے کہ امام مہدی (عج) میرے خلیفہ کی حیثیت سے ظہورکریں گے اور یختم الدین بہ کما فتح بنا جس طرح میرے ذریعہ سے دین اسلام کا آغاز ہوا ۔ اسی طرح ان کے ذریعہ سے مہراختتام لگادی جائےگی ۔ (ملاحظہ ہوکنوزالحقائق ص ۲۰۹)آپ نے اس کی بھی وضاحت فرمائی ہے کہ امام مہدی (ع) کا اصل نام میرے نام کی طرح محمد اورکنیت میری کنیت کی طرح ابوالقاسم ہوگی وہ جب ظہورکریں گے توساری دنیاکو عدل وانصاف سے اسی طرح بھرکردیں گے جس طرح وہ اس وقت ظلم وجورسے بھری ہوگی ۔ (ملاحظہ ہو جامع صغیرص ۱۰۴ومستدرک امام حاکم ص ۴۲۲و ۴۱۵) ظہورکے بعد ان کی فورابیعت کرنی چاہیے کیونکہ وہ خداکے خلیفہ ہوں گے ۔ (سنن ابن ماجہ اردوص ۲۶۱طبع کراچی ۱۳۷۷ھج) ۔کتاب شواہدالنبوت اوروفیات الاعیان وروضةالاحباب میں ہے کہ جب امام مہدی (ع) پیداہوئے تومختون اورناف بریدہ تھے اورآپ کے داہنے بازوپریہ آیت منقوش تھی جاء الحق وزھق الباطل ان الباطل کان زھوقا یعنی حق آیا اورباطل مٹ گیا اورباطل مٹ ہی جائےگا۔جناب نسیم امروہوی نے اس پرکیا خوب تضمین لگائی ہے : چشم وچراغ دیدہٴ نرجسعین خداکی آنکھ کاتارابدرکمال نیمہٴ شعبانچودھواں اختراوج بقاکاحامی ملت ماحیٴ بدعتکفرمٹانے خلق میں آیاوقت ولادت ماشاء اللہقرآن صورت دیکھ کے بولاجاء الحق وزھق الباطلان الباطل کان زھوقا......./169
23 جون 2013 - 19:30
News ID: 433276
کتاب شواہدالنبوت اوروفیات الاعیان وروضةالاحباب میں ہے کہ جب امام مہدی (ع) پیداہوئے تومختون اورناف بریدہ تھے اورآپ کے داہنے بازوپریہ آیت منقوش تھی جاء الحق وزھق الباطل ان الباطل کان زھوقا یعنی حق آیا اورباطل مٹ گیا اورباطل مٹ ہی جائےگا۔