22 جون 2013 - 19:30
پاکستان میں20نمازیوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

پاکستان کے شہرپشاور میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: پاکستان کے مختلف شہروں سے ھمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق پشاور کے مدرسہ حسینیہ شھید علامہ عارف حسین الحسینی میں نمازجمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے خلاف گلگت بلتستان،کراچی،پاراچنار،کوئٹہ ،ملتان اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں ہونے ہونیوالے مظاہروں کے دوران خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی۔
سانحہ پشاور کے خلاف آج بھی پاکستان کے کئی ہشہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےجائیں گے ۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے12سالہ پوتے مہدی الحسینی سمیت 20کے قریب افراد شھید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔
 شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے12سالہ پوتے مہدی الحسینی
کوپارا چنارکے علاقے پیواڑ میں ان کے دادا علامہ عارف حسین الحسینی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ہر آنکھ اشک بار تھی اور لوگ سینہ کوبی کر رہے تھے.
.......
/169