ابنا: جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے کل رات جنوبی صوبے ارزگان کے علاقے اربکیان میں مقامی سیکیورٹی فورسیز کی کئی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا اور متعدد ٹھکانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔طالبان کے اس ترجمان کے بقول اس حملے میں 6 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے جبکہ طالبان نے صوبے ہلمند میں واقع ناوہ کے علاقے میں سرکاری فوج کے ایک ٹینک کو دھماکےسے اڑا دیا جس میں 4 افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ دعوی بھی کیا کہ طالبان نے کل شام صوبے ہلمند میں واقع گرمسیر کے قریب بھی ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ ابھی تک سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432411
جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔