ابنا: وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے نماز جنازہ کے سانحہ کے بعد آج پشاور میں جامعہ شہید حسینی میں نماز جمعہ میں خودکش حملہ کی پرزور مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو امن و امان کی بدترین صورتحال قرار دیا۔ انہوں نے بیرون ملک سے فون پر اپنے بیان میں کہا کہ طویل عرصہ سے سکیورٹی اداروں کے افراد، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اور بالخصوص شیعہ مسلک کے افراد سفاکانہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست شناختہ شدہ ہیں، متعلقہ ادارے ان کے تمام کوائف سے آگاہ ہیں، وزیر داخلہ اجلاس کی بجائے اللہ پر توکل اور ہمت سے کام لیتے ہوئے عملی اقدامات کریں، دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو سپریم کورٹ نے سزائے موت سنا دی ہے اب یہ حکومت کا کام ہے کہ انہیں تختہ دار پہ لٹکا کر نمونہ عبرت بنائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی رو سے بےگناہوں کا قتل اس طرح روکا جا سکتا ہے کہ قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔
.....
/169