19 جون 2013 - 19:30

ترکي ميں حکومت اور عوام کے درميان تصادم کا سلسلہ بدھ کے روز بھي جاري رہا-

ابنا: بدھ کے روز ترکي کے دارالحکومت انقرہ ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے اردوغان حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا - مظاہرين نے اردوغان کے استعفے کا مطالبہ دہراتے ہوئے ، گزشتہ تين ہفتے کے دوران مظاہرين کے خلاف پوليس کے  تشدد کے ذمہ داروں کو ‎سزا ديئے جانے کا بھي مطالبہ کيا-رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ انقرہ ميں پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگيس کي شيلنگ کي اور پاني کي توپوں کا استعمال کيا - استنبول اور ديگر شہروں  ميں بھي بدھ کے روز عوام کے مظاہرے کي خبريں ملي ہيں -بدھ کے روز ترک عوام نے حکومت کے خلاف مظاہرے ايسي حالت ميں کئے ہيں کہ وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے منگل کے روز مظاہرين کے گھروں پر پوليس کے چھاپوں اور گرفتاريوں کے بعد اپني کاميابي کا اعلان کيا تھا -......./169