ابنا:ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے آج عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں تاکید کی کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں ایران کے عوام کی بھرپور شرکت نے امریکی حکام اور اس ملک کے میڈیا اور ڈیموکریسی کے دعویدار دیگر ممالک کو مجبور کیا کہ وہ ایران میں دینی عوامی حاکمیت کے استحکام کا اعتراف کریں ۔ایران کے عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسی طرح جیسے رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات سے چند مہینے قبل سیاسی کارنامے کے ظہور میں لانے کے لئے انتخابات میں ملت ایران کے ہمیشہ میدان میں رہنے کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار فرمایاتھا ، ملت ایران نے صدارتی انتخابات میں عظیم الشان شرکت کے ساتھ ، دنیا میں اسلامی ایران کے اقتدار کو مزید مستحکم کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431671
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ ایران میں گیارہویں دور کے صدارتی انتخابات میں ملت ایران کی بھر پور شراکت، اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے باطل نظریات کی ناکامی کا سبب بنی ہے ۔