اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدر نے قطر میں امارت اسلامی کے نام سے طالبان کا دفتر کھولنے کی مخالفت کی ہے۔افغان صدر حامد کرزئي نے آج کابنیہ اور اعلی امن کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اگر دوحہ میں طالبان کا دفتر امارت اسلامی کے نام سے کھولا جاتا ہے تو اس سے کابل واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہونگے۔ واضح رہے کہ حامد کرزئي نے کہا ہے کہ قطر میں طالبان کے نمائندہ دفتر پر انہیں کوئي اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک دوحہ میں طالبان کا نمائندہ دفتر کھولنے پر اصرار کررہے ہیں تاہم انہوں نے ان ملکوں کے نام نہیں بتائے۔.........242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431429
افغانستان کے صدر نے قطر میں امارت اسلامی کے نام سے طالبان کا دفتر کھولنے کی مخالفت کی ہے۔