اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العاجل نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو کلیپ جاری کرتے ہوئے شام میں سر گرم دھشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کے عناصر کے ہاتھوں اس ملک کی دو خواتین اور ایک مرد کو ذبح کرتے ہوئے دکھلایا ہے۔دھشتگرد اس ویڈیو کلیپ کے اندر دو شامی خواتین کو ان کے سر پر گولیاں مار کر ہلاک کر رہے ہیں جبکہ مرد کا سر تن سے جدا کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو کلیپ شامی حکومت سے وابستہ تنظیم ’’ کتائب البعث‘‘ تنظیم نے نشر کیا ہے۔شام میں جبہۃ النصرہ کے بھیانک جرائم اور مسلمانوں کے وحشتناک انداز میں قتل و غارت کی تصاویر روز بروز کثرت سے سامنے آ رہی ہیں۔تازہ رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے ’’العسکری‘‘ علاقے میں ایک نوجوان کو اس پر کفر کا الزام لگا کر سولی پر لٹکا کر دیا جبکہ دیر الزور کے علاقے میں ایک عالم دین کے کمسن بچے کو اس کی ماں سمیت ذبح کر دیا۔...........242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431414
دھشتگرد اس ویڈیو کلیپ کے اندر دو شامی خواتین کو ان کے سر پر گولیاں مار کر ہلاک کر رہے ہیں جبکہ مرد کا سر تن سے جدا کر رہے ہیں۔