17 جون 2013 - 19:30
صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

فلسطین میں تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے انسانی زنجیر تشکیل دی ہے۔

ابنا: فلسطین میں تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے انسانی زنجیر تشکیل دی ہے۔ فلسطین آن لائين کے مطابق فلسطین کی مختلف سیاسی شخصیتوں نے اس انسانی زنجیرمیں شرکت کی۔ واضح رہے اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید بیمار فلسطینیوں کی حمایت میں ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ادھر اطلاعت ہیں کہ رامون جیل میں فلسطینی قیدیوں کی حالت افسوسناک ہے کیونکہ انہیں طبی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے سرطان  کے ایک مریض کو محمد شرحہ کو عمر قید کی سزا دی ہے اور اسے دواوں سے بھی محروم کررکھا ہے۔ محمد شرحہ نے کہا ہےکہ اگر اسے طبی امداد نہ دی گئي تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردے گا۔صیہونی حکومت  فلسطینی قیدیوں کو رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتی۔ یہ بھی رپورٹیں ہیں کہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں میں متعدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں نے کئي مہینوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے اور ان کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲