16 جون 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردوں کي کاروائي اور فوج کا آپريشن

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات ميں زبردست دھماکہ ہوا ہے جبکہ فوج کے آپريشن ميں متعدد سعودي باشندوں سميت بہت سے دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں -

ابنا: شام کے سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ دوشنبے کي صبح دمشق کے مضافات ميں  ايک فوجي ہوائي اڈے کے نزديک کار بم کے دھماکے ميں  متعدد فوجي ہلاک اور بيس زخمي ہوگئے -  المزہ ميں بھي دہشتگردوں کي ايک کاروائي ميں دسيوں عام شہريوں کے مارے جانے کي خبر ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج نے اتوار کے دن بھي کئي کامياب آپريشن انجام ديئے تھے - دوسري طرف شام کي خبررساں ايجنسي سانا نے رپورٹ دي ہے کہ فوج کے ساتھ لڑائي ميں بہت سے کئي سعودي دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں -اس رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ شہر حلب ميں فوج کے آپريشن ميں بہت سے دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں جن ميں  متعدد سعودي  دہشتگرد بھي شامل ہيں -يہ ايسي حالت ميں  ہے کہ سات سعودي دہشتگردوں کے جنازے حال ہي ميں سعودي عرب بھيجے گئے ہيں -ايک سعودي ذريعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پر بتايا ہے کہ يہ جنازے دمام کے شاہ فہد بين الاقوامي ہوائي اڈے پر سعودي حکام کے حوالے کئے گئے -اس سعودي ذريعے نے بتايا ہے کہ ترکي ميں ہلاک ہونے والے  دہشتگردوں کے جنازوں کي منتقلي کے انتظامات کے لئے سعودي حکومت نے ايک  سفارتي وفد ترکي بھيجا تھا-اس نے بتايا ہے کہ حال حاضر ميں آٹھ ہزار سعودي باشند ے  دمشق حکومت کے خلاف جنگ کے لئے شام ميں موجود ہيں - قابل ذکر ہے کہ شام ميں دو ہزار گيارہ سے امريکا، اسرائيل، برطانيہ ، فرانس ، ترکي ، قطر اور  سعودي عرب  کي حمايت سے مختلف ملکوں کے دہشتگرد  سرگرم ہيں  -...../169