ابنا: منامہ سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شہر کے لوگ جب آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کررہےتھے بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر حملہ کرديا جس کے بعد مظاہرے ميں تشدد پھوٹ پڑا-عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين پر آنسوگيس کے گولے داغے اور صوتي بمب پھينکے - بحرين کي سيکورٹي فورس نے اسي طرح منامہ کے مضافات ميں واقع شيعہ علاقوں پر بھي حملہ کرديا - يہ مظاہرے چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد کي دعوت پر ہوے تھے –بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے جمہوريت ، آزادي اور اصلاحات کے حق ميں پرامن مظاہرے ہورہے ہيں-بحرين کي سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے طاقت کا بے دريغ استعمال کيا -مظاہرين اور عام شہريوں پر بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں سيکڑوں عام شہري جاں بحق اور زخمي ہوئے مگر اس کے بعد بھي آل خليفہ حکومت کے خلاف بحريني عوام کے مظاہرے بدستور جاري ہيں......../169
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430700
آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس نے منامہ ميں ايک بار پھر مظاہرين پر تشدد اور طاقت کا استعمال کيا ہے -