ابنا: روس کے صدرولادیمرپیوٹن نے امریکا اور مغربی ملکوں کی جانب سے شامی دھشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنے کے فیصلے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایاہے روسی صدرپیوٹن نے لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اورمغربی ملکوں کوخبردارکیا کہ شامی باغیوں کواسلحہ کی فراہمی انسانی اقدار کے خلاف ہے ۔ دوسری جانب جرمن جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب یورپی ساختہ طیارہ شکن میزائل شامی باغیوں کوبھیجنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔ کاندھے پر رکھ کرنشانہ لگانے والے ان میزائلوں سے زمین سے فضا میں اہداف کو باآسانی نشانہ بنایاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ امریکہ،ترکی، سعودی عرب ،قطر اور بعض دیگر عرب ممالک،شام کے دھشتگردوں کوہتھیار فراھم کر رہے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430646
روس کے صدرولادیمرپیوٹن نے شام کے بارے میں امریکااورمغربی ملکوں کی پالیسی کی مزمت کی ہے۔