15 جون 2013 - 19:30
امام خامنہ ای کا انتخابات کے بعد قوم کے نام اہم پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چوتھے انتخابات میں عوام کی ولولہ انگيز اور بھر پور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے نام اہم پیغام دیا ہے۔

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چوتھے انتخابات میں عوام کی ولولہ انگيز اور بھر پور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے نام اہم پیغام دیا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیمملت عزیز ایران!24 خرداد مطابق 14 جون ، جمعہ کے دن انتخابات میں ولولہ انگیز سیاسی جہاد ایک عظیم اور شاندار امتحان تھا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پختہ،مصمم ، پرعزم اور امید افزا چہرہ دوستوں اور دشمنوں کے سامنے ایک بار پھر نمایاں ہوا، عوام کے اندر سیاسی بصیرت ،سیاسی رشد و نمو اور دینی عوامی حکومت پر اصرارایک درخشاں اور تابناک حقیقت ہے جسے آپ نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر عملی طور پر پایہ ثبوت تک پہنچا دیا اور اس طرح آپ نے دشمنوں اور حاسدوں کےبیہودہ اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا سحر باطل کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اسلامی نظام کے ساتھ ایران اور ایرانی قوم کے مضبوط و مستحکم تعلق کو آپ کے عظیم جدوجھد و جہاد نے تمام بد نیت افراد کے سامنے نمایاں کردیا جنھوں نے سینکڑوں سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی سازشوں کے ذریعہ اس مقدس اعتماد اور پاک تعلق کو توڑنے اور اسےکمزور کرنے کی بھر پورکوششیں کیں۔ایران کی غیور و بہادر قوم نے کل کے انتخابات میں سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے میں عظیم ظرفیت ،متانت، خردمندی اور عقلمندی کا بہترین اور شاندار ثبوت پیش کیا۔ اور اپنے ملک، اپنے قومی مفادات، اور اپنے امید افزا مستقبل کو بیمہ(محفوظ) کردیا۔کل کے انتخابات میں ایرانی قوم حقیقی معنی میں کامیاب ہوئی ہے اور اللہ تعالی کی مدد و نصرت سے اس نےمضبوط اور استوار قدم اٹھایا اور اپنے ناقابل تسخير گوہر، اور مصمم و بانشاط چہرے اور ایمان و امید سے سرشار اور لبریز دل کو نمائش کے طور پرپیش کیا۔میں خدا وند علیم و حکیم کی رحمت اور اس کے لطف و کرم  کے سامنے عجز و انکساری اور خضوع و خشوع کے ساتھ اپنی پیشانی اس کی بارگاہ میں شکر و سپاس کے لئے خم کرتا ہوں اور اپنے آپ کو اور آپ کو اس عظیم نعمت کی قدر و قیمت جاننے کے لئے اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرنے کی سفارش کرتا ہوں اور حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی خدمت میں مخلصانہ سلام پیش کرتا ہوں۔ عزیز قوم اور منتخب صدر جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ حسن روحانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی اور قوم کے ہر فرد کی خدمت میں چند نکات پیش کرتا ہوں1 : اب جبکہ سیاسی رزم و جہاد بروز جمعہ 24 خرداد مطابق 14 جون کو ایرانی قوم اور اسلامی جمہوری نظام کی فتح و کامیابی کے ساتھ  سرانجام کو پہنچ گیا ہے لہذا اب رقابت کے ولولہ انگیز ایام اور ہفتوں کو باہمی تعاون اور دوستی میں تبدیل کرنا چاہیے اور رقیب امیدواروں کے حامیوں کو حلم و بردباری، متانت و دانائی کے ساتھ اپنا شائستہ کردار ادا کرنا چاہیے اور ہر ایسے احساس، رفتار ، گفتار ، خوشی اور مسرت سے پرہیز کرنا چاہیے جو شان و عظمت اور انسانی شرافت و کرامت کے خلاف ہو اور عوام کے احساسات کے ساتھ بد نیت افراد کو کھیلنےکا موقع نہیں دینا چاہیے، انھیں پلید اہداف تک پہنچنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور دشمنوں کی سازشوں کو غیر مؤثر بنانے اور ملک کی سلامتی کے لئے قومی اتحاد و یکجہتی  پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ قومی اتحاد، اسلامی نظام کابہترین پشتپناہ ہے۔2 : منتخب صدر پوری قوم کے صدر ہیں، اور سب کو چاہیے کہ وہ بڑے اہداف تک پہنچنے کے لئےصدر اور ان کے ساتھیوں سے بھر پور تعاون کریں اور ان کی متعہد حکومت جن منصوبوں اور پروگراموں پر کام کرنا چاہتی ہے سبھی اس میں ان کے ساتھ مخلصانہ مدد اور تعاون کریں۔3 : اب ہفتوں کی باتیں سننے کے بعد کام اور عمل کی باری ہے منتخب صدر کے پاس سرکاری طور پر ذمہ داری سنبھالنے تک اچھی خاصی فرصت باقی ہے اور اس  سے انھیں بہترین استفادہ کرنا چاہیے اور صدارتی عہدے کے آغاز پر جن اہم اور عظيم کاموں  کو انجام دینے کی ضرورت ہے ان کو کسی وقفہ کے بغیر شروع کردینا چاہیے۔4 : دوسرے صدارتی امیدواروں کی شرکت اور ان کی تلاش و کوشش کے بغیر انتخاباتی جہاد کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں تھا اور میں ان تمام افراد اور شخصیات کا مخلصانہ طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس میدان میں قدم رکھا اور لوگوں کے اندر شوق و ولولہ پیدا کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی ، میں انھیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ انقلاب اسلامی کے مختلف میدانوں میں اپنا بھر پورکردار اداکریں۔ 5 : میں پوری قوم، بالخصوص مراجع عظام، علماء اعلام، سیاسی، ثقافتی اور یونیورسٹی کی ممتاز شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ایک بار پھر تاریخی اور یادگار تاریخ رقم کرنے میں اپنا گرانقدر اور اہم کردار اداکیا۔ میں صدارتی انتخابات اور شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات منعقد کرانے والے اہلکاروں بالخصوص وزارت داخلہ و گارڈین کونسل کے اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے صبر و تحمل کے ساتھ اس سلسلے میں زحمات برداشت کیں اور اس سنگين بوجھ کو مکمل امانتداری کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچایا اور سکیورٹی اہلکاروں اور ان سے تعاون کرنےوالےتمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ملک بھر کے دوردراز علاقوں میں  اس عظیم کام کو انجام دینے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے انجام دیا ،میں اللہ تعالی کی بارگاہ سےان کے لئے اجر و ثواب طلب کرتا ہوں۔ 6 : قومی ریڈیو و ٹی وی کے اہلکاروں ، ہنرمندوں اور ماہرین کا شکریہ ادا کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں جنھوں نے اپنی خلاقانہ تدبیر کے ذریعہ صدارتی امیدواروں کے اہداف، افکار اورنظریات کو صاف و صریح طور پر بیان کرنے اور دنیا کے سامنے اسلامی جمہوری نظام  کی طاقت و قدرت کو آشکار اور نمایاں کرنے کے سلسلےمیں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے اجر و ثواب اور توفیق طلب کرتا ہوں۔ آخرمیں اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت پر خضوع و خشوع کے ساتھ اس کا شکر و سپاس ادا کرتا ہوں۔ حضرت امام (رہ) ، شہداء اور جانبازوں کو خراج تحسین  پیش کرتا ہوں اور ملک و قوم کے بہتر اوردرخشاں مستقبل کے لئے  اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں۔ السّلام علیکم و رحمتہ اللهسیّدعلی خامنه ای25 خرداد ماه 1392 / مطابق 15 جون 2013۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲