14 جون 2013 - 19:30
سعودی مفتی کی جانب سے ایک بار پھر شام میں جہاد کا نعرہ

آل سعود کے بلند بانگ دعووں کے برخلاف آل سعود کے مفتی نے ایک بار پھر شام میں جہاد کا نعرہ بلند کیا ہے۔

ابنا:  العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے مفتی نے جمعے کو ایک بار پھر شام میں جہاد جاری رکھنےکے دعوے کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسلح گروہوں کو شام کی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے سعودی مفتی کا یہ اعلان آل سعود کے لئے رسوائي کا سبب بنا ہے کیونکہ آل سعود یہ دعوے کررہی ہے کہ وہ شام میں دہشتگرد نہیں بھیج رہی ہے۔ آل سعود اپنے ان بلند بانگ دعوووں کے باوجود شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررہی ہے اور شدت پسند گروہ جبہۃ النصرۃ میں زیادہ تر سعودی شہری شامل ہیں۔شام میں دہشتگردوں کے انسانیت سوز اقدامات سےان کے حامیوں جیسے سعودی عرب، قطر اور ترکی نیز امریکہ و بعض مغربی ممالک کی رسوائي ہورہی ہے۔ رسوائي کے باوجود بھی ان ملکوں نے شام میں دہشتگردی جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲