13 جون 2013 - 19:30
آج کا دن اسلامی جمہوریہ نظام کے لیے اہم

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آج آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی۔

ابنا: تہران کےخطیب نماز جمعہ نے جوش وخروش سے لبریز انتخابات کےانعقاد کو عالمی سطح پر ایران کے اسلامی نظام کی طاقت اور پیشرفت میں فروغ کاباعث قراردیا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے نمازجمعہ کےخطبوں میں آج کے دن کو اسلامی جمہوری نظام اورعوام کےلئے خاص اور اہم قرار دیا اور کہا کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن مضبوط ہونے کاباعث ہوگي۔
تہران کےخطیب نماز جمعہ نے انتخابات میں ملت ایران کے سیاسی کارنامے کو اسلامی جمہوری نظام کے لئے ایک  گرانقدر سرمایہ قرار دیا اورامیدظاہرکی کہ سیاسی ، سماجی اور معاشی میدان میں ایران اسلامی کی عزت ومصلحت کےتناظر میں ایک نہایت مفید اور ہمدرد شخص کوصدر منتخب ہوناچاہئے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران میں صدارتی انتخابات کےانعقاد کےعمل بالخصوص صدارتی امیدواروں کے ٹی وی مناظروں کو حقیقی ڈیموکریسی کی بنیاد قرار دیا اور صدارتی امیدواروں کےحامیوں کونصیحت کی کہ انھیں اپنے مد نظر امیدواروں کے کامیاب نہ ہونے پرمایوس اور رنجیدہ نہیں ہونا چاہئے اور دوسروں پرکیچڑ نہيں اچھالناچاہئے۔
تہران کےخطیب نماز جمعہ نے عوام کےووٹوں کی حفاظت کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ دینے والوں اور ووٹ حاصل کرنےوالوں  کےحق کی حفاظت ہونی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲