13 جون 2013 - 19:30
صہیونی فوجیوں کا غرب اردن پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کےمختلف علاقوں پرحملہ کرکے نو فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔

ابنا: اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے آج شہرالخیل، نابلس اور بیت لحم پرحملہ کرکے فلسطینیوں کےگھروں پرفائرنگ کی اور نوفلسطینی جوانوں کواغوا کرلیا۔صیہونی فوج تقریبا ہر روز غرب اردن میں فلسطینی گاؤں پر حملہ کرتی ہے اور دسیوں فلسطینیوں کوگرفتار کرلیتی ہے۔درایں اثنا تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ایک سینئررہنما خالدالبطش نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کےلئے صیہونی فوجیوں کوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا ہے۔اس وقت تقریبا پانچ ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں بدترین زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲