13 جون 2013 - 19:30
ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح ۸ بجے سے شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی اوربلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 8بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی اوربلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 8بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ اس وقت ایرانی ووٹرز میں خاصہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ اور پولنگ اسٹیشنوں میں عوام  کی بڑی بڑی قطاروں سے یوں دکھائی دے رہا ہے کہ پولنگ کے وقت کو بڑھا دیا جائے گا۔ایران  کے کروڑوں ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے آئندہ چار برسوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔ایران کے صدارتی انتخابات میں کل آٹھ امیدوار میدان میں تھے جن میں سے دو امیدوار دستبردار ہوگئے اور یوں اب چھ امیدوار وں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی آج ہو رہے ہیں۔انتخابات سے قبل کرائے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں اور سروے رپورٹس کے مطابق، گيارہویں صدارتی انتخابات میں رائے شماری کا تناسب 70فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ایران کے انتخابی قوانین کے تحت کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لئے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ بصورت دیگر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ اگر صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے تو 21 جون کو دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲